بھکر؛پولیس کی موٹر سائیکل و رکشہ چوروں ،ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں،5 گینگز گرفتار

21

 

 بھکر ،14 نومبر( اے پی پی ): ڈی پی او محمد نوید کے احکامات پر بھکر پولیس کی موٹر سائیکل و رکشہ چوروں ،ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 05 گینگز گرفتار، گرفتار ملزمان سے 132موٹر سائیکل 2 رکشے چوری شدہ برآمد ہوئے ،ڈی پی او محمد نوید کی زیر کمانڈ بھکر پولیس کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تمام سرکل آفیسران جملہ ایس ایچ اوز, انچارج AVLS نجیب اللہ سب انسپکٹر معہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روایتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے مختلف موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لئے جس میںآصف گینگ تھانہ سٹی بھکر، اکرام گینگ تھانہ دلے والا،دلاور گینگ تھانہ صدر بھکر،تیمور گینگ تھانہ کلورکوٹ ، جاوید جیری ،شاہزیب پٹھان گینگ سٹی دریا خان شامل ہیں ۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے132 موٹر سائیکل اور 2 رکشے برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے اور چوری شدہ موٹر سائیکل ، رکشے اصل مالکان کے حوالے کیے ،ڈی پی آفس بھکر میں ایک تقریب حوالگی موٹر سائیکل کا انعقاد کیا گیا جس میں چوری شدہ موٹر سائیکل ورکشے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ،شہریوں نے اپنے چوری شدہ موٹر سائیکل حاصل کر کے خوشی کا اظہار کیا اور بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، موٹر سائیکل چونکہ غریب لوگوں کی سواری ہے جب یہ چوری ہو جاتا ہے تو اس کے گھر کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اور میری اولین ترجیح میں شامل تھا کہ یہ چوری شدہ موٹر سائیکل جلد از جلد ریکور کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں۔

ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔کامیاب کارروائی پر ڈی پی او محمد نوید نے تمام سرکل آفسیران جملہ SHOs صاحبان AVLS ٹیم کو شاباش دی۔