یومِ آزادی کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان میں پرچم کشائی کی تقریب

33

ملتان،14 اگست(اے پی پی ): 14 اگست کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ملتان چوک کمارہوالا میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے تقریب میں شرکت کی، قومی پرچم کو سلامی دی اور پرچم لہرایا۔

اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں اور افسران نے  پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اتحاد، قربانی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، اور ریسکیو 1122 عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ برقرار رکھے گا۔