سکھر: خیرپور سابق ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائنس میر علی مراد خان ٹالپر 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

3

سکھر،06 اکتوبر(اے پی پی) خیرپور سابق ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائنس میر علی مراد خان ٹالپر 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، میر علی مراد خان ٹالپر کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے کوٹ ڈیجی میں ادا کی گئی، جس میں کوٹ ڈیجی سمیت مختلف علاقوں سے سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نمازِ جنازہ مشہور عالمِ دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے پڑھائی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں والیِ ریاست کے صاحبزادے میر عباس رضا ٹالپر، پرنس میر مہدی رضا ٹالپر، ڈپٹی کمشنر خیرپور آفتاب چاچڑ، ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی، سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز عباس بلوچ، وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ڈاکٹر محمد یوسف خشک، سابق سیکریٹری ایگریکلچر محمد جعفر عباسی اور میر شاہنواز خان ٹالپر سمیت سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خیرپور میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث کوٹ ڈیجی اور کوٹ بنگلو کی بازاریں بند رہیں گی، بعدف ازاں ہز ہائنس میر علی مراد خان ٹالپر کو ٹکر والی بنگلی کی امام بارگاہ میں مٹی کے سپرد کر دیا گیا۔