ملتان،04 نومبر (اے پی پی ):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بزرگ شہریوں اور پنشنروں کی طر ف سے قو می بچت کے مرا کز کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات موصول ہونے پر از خود نو ٹس لیتے ہوئے اپنے تمام علاقائی دفاتر کے ایڈوائزر اور ریجنل ہیڈ کو ہدایات جاری کی کہ وہ نیشنل سیونگ کے مختلف مرا کز کے دورے کر کے وہاں موجود شہریوں کی شکایات سن کر انتظامیہ کو مو قع پر ان کے ازالے کی ہدا یات دیں۔
اس ضمن میں ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے اپنی ٹیم ایڈوائزر چوہدری عبدالحمید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود خان کے ہمراہ نیشنل سیونگ کے سینٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود عام لوگوں اور متا ثر ین سے گفتگو کر کے ان کے مسا ئل دریا فت کئے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے ڈائریکٹر قو می بچت ملتان اور اعلیٰ افسران سے میٹنگ بھی کی تاکہ بزرگ شہر یوں اور پنشنروں کی شکا یات کے ازالے کے لئے متفقہ لا ئحہ عمل تر تیب دیا جا سکے۔ معائنہ ٹیم نے اپنے دورے کی مکمل رپورٹ مرتب کر کے وفاقی محتسب پاکستان کو ارسال کر دی ہے تا کہ اس پر مز ید کارروائی کی جاسکے۔
واضح رہے کہ نیشنل سیو نگز ڈائر یکٹوریٹ کے پاس بزرگ شہر یوں کی محنت کی کمائی کے اربوں روپے جمع ہوتے ہیں اور اپنی رقم نکلوانے کے لئے انہیں وقتاً فوقتاً قو می بچت کے مرا کز پرجانا پڑتا ہے جہاں اکثر منا سب سہولیات کا فقدان ہوتا ہے جس کے با عث ان کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔











