ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام اوکاڑہ آرٹس کونسل میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

19

اوکاڑہ،04نومبر)اےپی پی) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج اوکاڑہ نے تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں جو منفرد مقام حاصل کیاہے وہ پرنسپل ثروت حسن اور ان کی پوری ٹیم کی محنت کی عکاسی کرتا ہے ساہیوال بورڈ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے میٹرک کے نتائج اس ادارہ کے لئے ایک اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام اوکاڑہ آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر پرنسپل نے سپاس نامہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ادارہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور غیر نصابی سر گرمیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پروگرام کے مطابق پری سکول اور جونئیر سیکشن کے طلباءوطالبات نے رنگارنگ ملبوسات میں نظمیں” RHYMES” پیش کرکے اپنے اندرچھپے ہوئے ٹیلنٹس اور وطن سے محبت کے جذبے کی عکاسی کی اور ناظرین سے زبردست  داد وصول کی۔بعد ازاں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔