رینالہ خورد03دسمبر ر(اےپی پی): میاں شاہین بشیر کامیانہ چیرمین اوور سیز پاکستان نے کہا کہ میں خصوصی افراد کے ساتھ محبتیں تقسیم کرنے ، انکی مشکلات کو کم کرنے ، انکے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع اوکاڑہ الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام ” خصوصی افراد کے عالمی دن” پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈاکٹر حسیب اظہر چوہدری چیرمین ہیلتھ ٹاسک فورس ضلع اوکاڑہ ، اشیتاق خاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، معروف سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، طاہر ریاض چوہدری ، رانا ذوالفقار علی ، راؤ سیعد آفتاب ایڈووکیٹ ، محمد عباس اسٹنٹ منیجر صنعت زار ، محمد اعجاز ، حسن علی ، راؤ محمد کاشف ، میاں پرویز ، طاہر محمود چوہدری ، ڈاکٹر محمد نعیم جبکہ صحافتی شخصیات محمد اسماعیل بھٹی ، آصف کھوکھر ، علیم اللہ چوھدری ، ساجد حسین چوہدری ، جاوید اقبال ، راؤ سیعد انجم ، اللہ رکھا بلوچ ، زاھد عمران ، ندیم مغل چن ، میاں ارسلان ، اصغر علی ، زعیم چوہدری , علی حسنین ، طالب حسین ، عاھم ملک ، محمد افضل ، حاجی وقار احمد ، آصف شہزاد جٹ ، محمد یامین ، خصوصی افراد میں ۔ رائے منیر احمد ، انیس احمد ، محمد آصف ، عبداللہ اعوان ، ملک افضل موجود تھے۔











