میرپورخاص،13 مئی (اے پی پی):انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے پاک فوج کے حق میں پوسٹ آفس سے سبزی منڈی تک ریلی نکالی گئی،ريلی کی قیادت انجمن تاجران رہنماء امین میمن و انیس الرحمٰن شیخ کر رہے تھے۔
ریلی میں علماء ایکشن کمیٹی کے رہنماء حفیظ الرحمٰن فیض، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رئیس احمد خان، دستگیری ویلفیئر پاکستان کے صدر ملک محمود احمد صابری، ملک برادری کے صدر ملک محمد ابراہیم چوہان،موبائل بلدیہ مارکیٹ کے صدر آصف چوہدری، جماعت اسلامی کے عبدالرشید شیخ، ہلال مارکیٹ کے صدر نواب، جرنل سیکریٹری ملک راشد اور دیگر نے شرکت کی۔
پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔اس موقع اپنے خطاب میں مظاہرین نے ملک میں جاری احتجاج کے نام پر تھوڑ پھوڑ، ملکی املک کو نقصان پہچانا، پاک فوج کے افسران کے گھروں پر حملے ،توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔











