سکھر،03دسمبر(اے پی پی): معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پرسکھرگورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبیلیٹیشن سینٹر کے زیر اہتمام و دیگر ڈس ایبل تنظیموں و سماجی تنظیوں کے تعاون سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے ریلی کا انعقادکیا گیا
۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مطالبات و حقوق کیلئے تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ سکھر پریس کلب کے سامنے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبیلیٹیشن سینٹر سکھر کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔
ریلی میں شامل عبدالقدوس میمن،نور احمد جویو ،عرفان بھٹی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے جسمانی معذور ہیں لیکن مجبور نہیںان میں اللہ پاک نے لاتعداد خوبیاں اور ٹیلنٹ کا حامل بنایا ہے اور معاشرے کے تمام افراد ، حکومت، اساتذہ اور والدین خصوصی بچوں کو مفید اور قابل شہری بنانے کیلئے مشترکہ جہاد کریں ۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد اور طلبہ اور طالبات کو بہتر تعلیم کی فراہمی کیلئے اساتذہ پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے حکومت وقت کو چاہے کہ بہتر تعلیم کیلئے انہیں خصوصی تربیت اور جدید دور کے لحاظ سے سہولیات و مٹیرئیل و دیگر بنیادی حقوق فراہم کریں۔











