سکھر:ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کابار کے اطراف کی صفائی ، پارکنگ ایریا کا جائزہ

12

سکھر،06جنوری(اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر شفقت رحیم، جنرل سیکریٹری الہی بخش میتلو ایڈوکیٹ لالا آصف اور ایڈوکیٹ ایاز شیخ ودیگر نے بار کے اطراف کی صفائی ستھرائی کے کاموں سمیت پارکنگ ایریا کا جائزہ لیا اور ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پارکنگ میں غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر شفقت رحیم، جنرل سیکریٹری الہی بخش میتلو نے کہا کہ ہم بار میں انتہائی خوشگوار ماحول کے خواہاں ہیں جبکہ ہمیں سائلین کے مسائل کا بھی اتنا ہی خیال ہے جتنا کہ ہم اپنے لئے سوچتے ہیں دور دراز سے آئے ہوئے سائل کو گاڑی پارک کرنے، پینے کے صاف پانی کے کی شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائل ہی وکیل کی روزی کا وسیلہ ہے اور اس کے لئے ہم آسانی پیدا کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔