احساس پروگرامز میں 50 فیصد سے زائد فوائد خواتین کے لیے ہیں،ڈاکٹرثانیہ نشتر

10

اسلام آباد۔10دسمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نے جمعہ کو  یہاں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف سولہ روزہ مہم کی تقریب بعنوان ’’ہمیں احساس ہےخواتین کا‘‘ سے بطور مہمان خصوصی  اپنے خطاب  میں کہا کہ احساس پروگرامز میں 50 فیصد سے زائد فوائد خواتین کے لیے ہیں۔۔ احساس دنیا کا واحد پروگرام ہے جو اپنے مشروط کیش ٹرانسفر (سی سی ٹی) پروگرام کے تحت لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کے لیے زیادہ وظیفہ کی رقم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے احساس سکول وظیفہ اور احساس  نشوونما پروگرام پر بھی روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر ثانیہ نے  قومی کمیشن  برائے وقار نسواں  اور احساس کے مابین تعاون کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تقریب  مستقبل میں خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی شراکت داری کا باعث بنے گی۔